
وزیراطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل سمجھتے ہیں کہ مراد علی شاہ وزارت اعلیٰ کے منسب سے ہٹ جائیں گے،،،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تمام کو سلاخوں کے پیچھے بیجھ کر 2023 کو جائینگے
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں حیران ہوں ایک آئوٹ آف اسکول حلیم عادل جیسے بچے کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے،،،سمجھ میں آرہا ہے کہ عمران خان کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت نہیں،،،فردوس شمیم پڑھے لکھے انجنیئر کو ہٹا کر آئوٹ اسکول حلیم عادل کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا،،ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بیان بازی کر کے اپنا سیاسی قد بڑھا نہیں سکتے،،،الٹے سیدھے بیان بازی سے حلیم عادل کے کرتور دھل نہیں جائیں گے،،،لیڈر آف اپوزیشن بن کر حلیم عادل سمجھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے اہم رہنما بن گئے ہیں