آشیانہ ریفرنس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار دے دیا۔

0 17

حتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت شہباز شریف کے نمائندے نواز ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کی، جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک ملزم باقی کیسز میں نیب کی عدالتوں میں پیش ہوتا ہے، ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے، ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اس کو استثنیٰ دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.