قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے

0 20

نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی دکھانے پر شان مسعود، نسیم شاہ، محمد عباس، ظفر گوہر اور حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہےڈومیسٹک سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر آغا سلمان، تابش خان، حسن علی، ساجد خان، نعمان علی، محمد نواز، سعود شکیل اور کامران غلام کو 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، عبد اللہ شفیق، حارث رؤف اور محمد رضوان شامل ہیں۔
اس موقع پر چیف سیلکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن ہوتی ہے ، ڈومیسٹک کی کارکردگی وزن رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.