لاہور: پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں گلگت بلتستان کے35 کمپیوٹرآپریٹرز کی 40روزہ ٹریننگ مکمل

0 14

لاہور: پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں گلگت بلتستان کے35 کمپیوٹرآپریٹرز کی 40روزہ ٹریننگ مکمل ،،،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر اور کمانڈنٹ ٹریننگ کالج چوہنگ شہزادہ سلطان نے کورس مکمل کرنے والے کمپیوٹر آپریٹرز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے،،،،،چالیس روزہ تربیت کے دوران35کمپیوٹر آپریٹرز کو پنجاب پولیس کے جدید سافٹ وئیرز بارے عملی تربیت فراہم کی گئی۔

کمپیوٹر آپریٹرز کو تھانہ ورکنگ سے متعلقہ سافٹ وئیرزسے آگاہ کرنے کے علاوہ پولیس دفاتر کے فیلڈ وزٹس بھی کروائے گئے ،،،،،ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ جدید پولیسنگ اور سروس ڈلیوری میں بہتری سے متعلقہ پنجاب پولیس کے سافٹ وئیرز دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید ہیں،،،ٹریننگ حاصل کرنیو الے 35کمپیوٹر آپریٹرز اپنے اضلا ع میں جاکر دیگر سٹاف کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کریں گے،،،،،، جدید سافٹ وئیرز کے موثر استعمال سے پولیس ورکنگ کی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل مزید تیز ہوجائے گا،،،،،،، ڈی آئی جی شہزاد ہ سلطان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر آپریٹرز کو پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،،،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم،،،،ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی ہے،،،،،کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم،،، ہوٹل آئی،کرایہ داری اندراج سسٹم،،،،پولیس خدمت مراکز،،،،ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ بارے مکمل آگاہی دی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.