احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں نیب کی توسیع کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،

0 5

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں نیب کی توسیع کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے خواجہ آصف کامزید9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور نیب کو 22 جنوری کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
خواجہ آصف کی جانب سے فاروق ایچ نے وکالت نامہ جمع کرایا،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ خواجہ آصف کو نیب لاہور نے 5 نوٹس جاری کئے،نیب 13 روزہ جسمانی ریمانڈ میں صرف4 بار ملی ،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ جو دستاویز ہی نہیں وہ کہاں سے دی جائیں ،خواجہ آصف 2015 میں کمپنی چھوڑ چکے ہیں ،نیب کادائرہ اختیار قومی خزانے کونقصان پہنچانے پر ہی ہے ،آج تک نیب نے کرپشن کاکوئی الزام نہیں لگایا۔عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں نیب کی توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.