ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں قومی ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

0 16

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں قومی ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز 30 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہینوں کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگیں، اس دوران بارش کے باعث کھیل بار بار متاثر ہوا۔ عابد علی نے کریز پر قدم جمانے کی کوشش کی تاہم صرف 25 رنز دے سکے، انہیں جیمیسن نے شکار کیا، ان کے بعد محمد عباس 5 ، اظہر علی بھی 5، حارث سہیل 3 اور فواد اسلم نے 9 رنز پر کیویز کھلاڑیوں کو کیچ پکڑاتے اور پویلین واپس لوٹتے رہے۔
کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، فہیم اشرف کی شراکت داری میں کیویز کیخلاف مزاحمت دکھائی اور نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 71 رنز بنائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.