مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کاکہناہے کہ شہبازشریف بھائی سے وفادار نہ ہوتے تو وزیراعظم ہوتے،

0 11

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کاکہناہے کہ شہبازشریف بھائی سے وفادار نہ ہوتے تو وزیراعظم ہوتے، شہبازشریف وفادارنہ ہوتے تو یہ نالائق وزیراعظم نہ ہوتا ،شہبازشریف نے تمام پیشکشوں کو ٹھکرایا اسی لئے وہ جیل میں ہیں ۔پی ڈی ایم اس بات پر واضح ہے حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے،میاں صاحب کافیصلہ اٹل ہے این آر او نہیں دینگے ۔
رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے بی بی شہید کی برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدابخش جارہی ہوں،بے نظیرشہید نے جمہوریت کیلئے جدوجہد میں جان دی،چارٹر آف ڈیموکریسی سے ملکی تاریخ تبدیل ہو گئی تھی ،پاکستان میں تقسیم بہت بڑھ گئی ہے،پاکستان کواتحاد اوریکجہتی کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو اورمیں اب میثاق جمہوریت کو لے کر آگے چلیں گے،پاکستان سے متعلق کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر سب اکٹھے ہیں ،محمد علی درانی سے پہلے حکومتی وزراءکے پیغام ملتے رہے ہیں ،جب ان کوجواب نہیں ملا تو دیگرلوگوں کوبھیجاجا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.