وزیراعظم نے کہا ہے کہ فوج سرحدوں کی اور پولیس اندرون ملک شہریوں کی محافظ ہوتی ہے۔

0 9

اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جب تک جان و مال کی حفاظت نہیں ہوتی قوم ترقی نہیں کرتی، ہماری سرحدوں پر قوم کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے، امن و امان قائم ہونے تک معاشرے میں خوشحالی نہیں آتی، پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کے وہ مستحق ہیں، میں چاہتا ہوں قوم پولیس کو پسند کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت میں آئے تو پولیس کا مورال گرا ہوا تھا، میں نے خیبرپختونخوا پولیس کو تبدیل ہوتے دیکھا، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں پولیس کو تبدیل کیا، کئی بار آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتا ہے، سمجھتا ہوں پولیس کو ملنے والی تنخواہ کافی نہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، عمران خان کو چاق چوبند دستوں نے سلامی دی، انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت کا بہترین مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.