وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 دسمبر شہدا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا،

0 16

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے، ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا، سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.