نیب نے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سروس کی مہنگی اراضی خلاف قانون اور کم قیمت پر مولانا فضل الرحمان کو دینے کے حوالے سے موصول شکایت کی تصدیق شروع کر دی۔

0 22

نیب ذرائع نے بتایا کہ موصول شکایت کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے جنرل ٹرانسپورٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کیا تھا جس کی 64 کنال زمین مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ کی سرکاری زمین خلاف قانون مولانا فضل الرحمان کو 40 لاکھ روپے میں دی گئی جس کے حوالے سے موصول شکایت کی تصدیق شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.