پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

0 17

شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاک افریقہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 11 فروری سے شروع ہوگی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تینوں ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاک افریقہ ٹیسٹ سیریز، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔
دورے میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل کرے گی جس کے بعد انہیں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا سکواڈ پریکٹس میچوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
2007 کے بعد یہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، دونوں ٹیموں نے 2010 اور 2013 میں پاکستان کی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو یعنی متحدہ عرب امارات میں کھیلیں تھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.