کرائسٹ چرچ میں قومی کرکٹ سکواڈ کی پانچویں کورونا سیمپلنگ ہو گئی،کورونا سیمپلنگ کے نتائج کل موصول ہو ں گے ۔

0 16

کرائسٹ چرچ میں قومی کرکٹ سکواڈ کی پانچویں کورونا سیمپلنگ ہو گئی،کورونا سیمپلنگ کے نتائج کل موصول ہو ں گے ۔
ابتک لئے گئے 4کورونا ٹیسٹوں میں سکواڈ کے 10 ارکنا ن کے نتائج مثبت آچکے ہیں،ٹیسٹوں کے نتائج اور14 روزہ قرنطینہ پورا ہونے پر سکواڈ کی آئسولیشن ختم ہو جائے گی ،سکواڈ کے تمام ارکان کا7 دسمبر کو فزیکل چیک اپ ہوگا،تیسرے ٹیسٹ کے بعد مثبت آنے والے امام الحق کرائسٹ چرچ میں ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔
قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کرائسٹ چرچ سے 8 دسمبر کو کوئنز ٹاﺅن روانہ ہوں گے،کوئنز ٹاﺅن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کا سکواڈ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا،قومی سکواڈ14 دسمبر کو کوئنز ٹاﺅن سے وانگرائے روانہ ہو جائے گا،قومی سکواڈ15 دسمبر کو کوئنز ٹاﺅن سے آکلینڈروانہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، میچ 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ میں سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے ، دونوں کو روحیل نظیر اور شاہین ظفر گوہر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔قومی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جبکہ وائس کپتان شاداب خان ہوں گے ۔ ان کے علاوہ سکواڈ میں عبداللہ شفیق ، فیہم اشرف ، حیدر علی ، حارث روف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ،شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔,, نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا انتخاب مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کی مشاورت سے کیا ۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور شاہینز سکواڈ 14 روزہ آئیسولیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد کوینز ٹاﺅن کیلئے 8 دسمبر کو روانہ ہوں گے ، دونوں ٹیمیں مختلف ہوٹلوں میں قیام کریں گی اور مختلف اوقات میں ہی گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی ،14 دسمبر کو پاکستان شاہینز ” وانگرائی“ کیلئے روانہ ہو گی جبکہ قومی ٹیم 15 دسمبر کو اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.