وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے

0 14

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے،کورونا کی دوسری لہر میں ملتان میں کافی اموات ہوئیں،ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے،اپوزیشن دوہرے معیارسے پرہیز کرے،اس میں آپ کا اور ملک کا فائد ہے،لوگ سیاسی ضرورت کے تحت بیان بازی کرتے ہیں،کوئی الزامات لگانا چاہتا ہے تو روک نہیں سکتا،یوسف رضا گیلانی نے نامناسب اور حقائق کے برعکس بات کی،یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات کو ثابت کریں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حال ہی میں ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا،میری رائے میں یہ تقریب نہیں ہونی چاہیے تھی،جلسے ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، سیاسی عمل کو کوئی محدود نہیں کرسکتا،ہمارا موقف ہے یہ عمل انسانی جانوں سے کھیلنے کے متراد ف تھا،ان کاکہناتھا کہ نشتر ہسپتال کا دورہ کرکے دیکھاجائے مریضوں میں کس قدر اضافہ ہوا،ملتان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے،یہ صورتحال ہماری غفلت کے باعث پیش آئی، ہم اپنے اہلخانہ ،دوست اور عزیز واقارب کو بھی متاثر کررہے ہیں،لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے،کورونا کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے،ہر شخص سے گزارش ہے اپنے اوپر احسان کریں،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا پر عمل درآمد کیلئے سختی نہیں ہوسکتی،آگاہی دی جاسکتی ہے،عوام ایس او پیز پر عمل کریں اور غیرضروری معمولات کو موخر کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.