نیب کورٹ کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

0 17

نیب کورٹ کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

سابق جج ارشد ملک کورونا کے علاج کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل تھے اورایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔
ارشد ملک نے دسمبر 2018 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انھیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں سزا دینے کے لیے ان پر دباؤ تھا۔
ارشد ملک کو مسلم لیگ ن کی جانب سے سامنے لائی گئی ایک ویڈیو کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.