سئنیر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ انتقال کر گئے

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )’زندگی پانی دا بلبلہ‘ گیت سےشہرت پانے والے سینئر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

یعقوب عاطف بلبلہ طویل عرصے سےعلیل تھے، اُنہیں دو برس قبل فالج ہوا تھاجبکہ گزشتہ دو ماہ کےدوران طبیعت ناساز ہونےکے سبب وہ زیرِ علاج تھے۔

یقعوب عاطف بلبلہ نے70کی دہائی میں پہلی بار’زندگی پانی دا بلبلہ‘گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی،وہ25سال سےزائد عرصہ تک شوبز کےساتھ وابستہ رہے۔

ایک پرانےانٹرویو میں عاطف بلبلہ کاکہنا تھاکہ ان کا گزر بسر کرانےوالی اللّٰہ تعالی کی ذات ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلےاُنہیں25ہزار روپےملتے تھے، یہ رقم کم ہوتےہوتے اب صرف5ہزار روپےکردی گئی ہے۔

انہوں نے تنگ حالی کا زکر کرتےہوئےکہا تھاکہ ظاہر سی بات ہے5ہزار ایک معمولی سی رقم ہے اور اس رقم میں گزارا کرنا بہت مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا، عالمی ادارہ صحت نے بڑا اعلان کردیا
یاد رہےکہ یعقوب عاطف بلبلہ کی نماز جنازہ و تدفین گڑھی شاہو کےقبرستان میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں