لاہور (سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق ڈیفنس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔
دونوں وزراء نے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
پی ٹی آئی کےصدر چوہدری پرویز الہٰی بھی پرویز خٹک کی رہائش گاہ پہنچے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے رہنما پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کےانتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
سابق اسپیکر اسدقیصر نےبھی پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کےانتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سعودی عرب سے پاکستان کب پہنچیں گئی؟ جانئیے
یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے سئنیر رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ نوشہرہ میں انتقال کرگئی تھیں۔