خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ عدلیہ جیتے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی(سٹار ایشیا نیوز ) سابق وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ خوشخبری سناناچاہتا ہوں کہ عدلیہ جیتےگی اورمیرا پیغام ہےانشاء اللّٰہ15جون سےپہلےفیصلےآئیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےاپنےوڈیو بیان میں کہاکہ نیب کا مشکور ہوں کہ190ملین پاؤنڈ کےکیس میں عمران خان کےساتھ فریق بنایا،صرف مجھےیہ بتاؤکس کیس میں مطلوب ہوں۔

انہوں نےکہاکہ پولیس کئی دنوں سےلال حویلی اور میری والدہ کےگھر پرچھاپےماررہی ہے،گھروں میں داخل ہوتےہوئےخواتین کےاحترام کوملحوظ خاطررکھیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ پاکستان کےحالات بہت خراب ہیں،میں نےٹوئٹرکااستعمال ابھی شروع کیا تھا،مجھےنہیں معلوم تھاٹوئٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے جلسے شروع کروں گا، عمران خان
سابق وفاقی وزیر داخلہ نےکہاکہ میں اپنی جنگ آئین و قانون کےدائرےمیں رہ کرلڑوں گا،چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا،اٹیچی اوربیگ تیارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں