پشاور( سٹار ایشیا نیوز )امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کےتاریخی گھر کوجلایا گیا،ریڈیو پاکستان کی عمارت فریاد کررہی تھی کہ میراجرم کیا تھا؟
پشاور میں شمولیتی تقریب سےخطاب کرتےہوئے امیرِ جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ ملک میں سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
انہوں نےکہاکہ سنجیدہ لوگ چاہتےہیں کہ جماعتِ اسلامی کا راستہ اختیار کیاجائے،عوام کےتمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے،ہم معیشت میں قرآنی نظام چاہتےہیں۔
انہوں نےمزید کہاکہ زرعی اور ایٹمی طاقت کے حامل ملک میں لوگ آٹےکے ٹرکوں کےپیچھے بھاگتے نظر آتےہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان نےیہ بھی کہاکہ سرکاری سرپرستی میں حکومتی سیاسی قوتیں سپریم کورٹ کےخلاف جمع ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عطاء اللہ تارڑ
انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کی سیاست پاکستان کی تباہی کی سیاست ہے۔