کوئٹہ( سٹار ایشیا نیوز )بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کےمطابق خضدار میں2، مچھ اور لسبیلہ میں2 اور کیچ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق حالیہ بارشوں میں پنچگور اور چاغی میں متعدد کچےمکانات کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں مفت آٹا کہاں تقسیم ہوا؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتا دیا
رپورٹس کےمطابق بولان میں پنجرہ پل کا ایک حصّہ اور سوناری پل کوہلو سیلابی پانی میں بہہ گئے،دونوں مقامات پر پلوں کی مرمت اور ٹریفک کی بحالی کےلیے کام تیزی سےجاری ہے۔