آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

نوٹنگھم : عالمی کرکٹ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

 آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں قومی  کر کٹ ٹیم نے دو وکٹوں کے  نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں  ۔

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف پہلی وکٹ82رنزپرگری۔ فخرزمان 36رنزبناکرمعین علی کی گیندپرآؤٹ ہوئے جبکہ  دوسری وکٹ اکیسویں  اوور میں 111 رنزپر امام الحق  کی  گری انہوں نے58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44رنزبنا ئے اور وہ بھی معین علی  کا  شکار ہوئے ۔

قبل ازیں  انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش کپتان مورگن نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، لیام پلنکٹ کی جگہ مارک ووڈ کو 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد سرفراز کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، یہ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ دکھائی دے رہی ہے، بڑا اسکور کریں گے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف جیت چکا ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی فتح کے انتظار میں ہے۔

میچ سے قبل انگلینڈ کے کپتان مورگن جو روٹ اور ٹیم کے کوچ نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم باؤنس بیک کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہمیں 10 اچھی گیندیں کرانی ہیں، عامر کا فارم میں آنا خوش آئند ہے، وہ باصلاحیت بولر ہے جبکہ حسن علی کا گراف نیچے آیا ہے لیکن وہ آؤٹ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں