وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام رات 9 بجے نشر کیا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام آج شب 9 بجے نشر کیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام ریکارڈ کرایا ہے جسے رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں