انٹر بینک میں ڈالر نے یوٹرن لے لیا، قیمت میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کے یوٹرن کے بعد قدر میں اضافہ ہونے لگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کئی دنوں کی گراوٹ کے بعد بالآخر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔اس سے قبل آج کاروبار کے آغاز سے کچھ دیر بعد ڈالر 1.23 روپے سستا ہو کر 275.60 روپے پر ٹریڈ ہوا۔یاد رہے کہ ملک میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں