شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے نومولود بیٹے کا نام کیا رکھا ؟ خبر آگئی

ممبئی (سٹٓارایشیا نیوزاسپیشل) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا، سٹار قومی کرکٹر اور بھارتی ٹینس سٹار نے بیٹے کو اذہان مرزا ملک کا نام دے دیا-
مبارکبادیں دیے جانے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔منگل کو شعیب ملک نے مرزا ملک کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے شیئر کی۔
انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پرجوش انداز میں بیٹے کی ولادت کی نوید سنائی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ (ثانیہ مرزا) کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔ شعیب ملک نے سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔آخر میں آل راؤنڈر نے ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ بھی نمایاں کیا۔بس اس خبر کے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک بادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے دونوں کو بیٹے کی مبارک باد پیش کی اور دعا بھی دی۔ اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شعیب ملک کو مبارک باد دی۔ فاسٹ بولر سہیل تنویر نے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارک باد پیش کی۔واضح رہے کہ بچے کی ولادت سے قبل ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ طے کرلیا تھا۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش کہاں ہوئی ہے اور اس کی شہریت کیا ہوگی۔ دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نومولود بیٹے کو اذہان مرزا ملک کا نام دیا گیا ہے۔ اذہان کس زبان کا لفظ ہے؟ اردو، انگریزی اور عربی میں اذہان کے کیا معنی ہیں؟

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -