سنو! انڈیا تم میں ہمت ہی نہیں کہ۔۔۔۔””پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارت کو کھلا چیلنج دے دیا، ہندوستانی سورما بغلیں بجانے لگ گئے

لاہور(سٹار ایشیا نیوز اسپیشل)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بھارت کو بڑا چیلنج دے دیا ۔ بولے انڈین باکسر مقابلہ کرلیں، کوئی مجھے ہرا نہیں سکتا ۔وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے بھی خوب پل باندھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں، گزشتہ روز فریال مخدوم کے ہمراہ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پرجوش تقریب میں شرکت کی توسیکیورٹی اہلکاروں اورشائقین نے عامرخان کا پرتپاک استقبال کیا اور خیر مقدمی نعرے لگائے۔عامر خان نے بھی شائقین کی محبت کا بھر پورجواب دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ پہلی بار یہاں آیا ہوں ۔ پریڈ دیکھ کر اچھا لگا۔ساتھ ہی بھارت کو چیلنج بھی دے ڈالا ۔کنگ باکسرنے دعویٰ کیا کہ بھارت کا کوئی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا۔وزیراعظم سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -