بنگلہ دیش میں ہتھیار ڈالنے والے جنرل نیازی کا عمران خان سے کیا تعلق تھا؟ناقابل یقین انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز اسپیشل)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جنرل نیازی کی عمران خان سے کوئی رشتہ داری نہیں تھی،میں واضح کردینا چاہتاہوں کہ جنرل نیازی میانوالی سے ضرور تھے لیکن ان کی عمران خان سے کوئی رشتہ داری نہیں تھی ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے میرے والد کے بارے میں بیان دیا ہے شاید کسی نے ان کو گمراہ کیا ہے تومیں ان کو واضح کر دینا چاہتاہوں کہ 1971 کی جنگ میں میرے والد جنرل آفیسرکمانڈنگ ڈویژن کمانڈر 23 ڈویژن تھے اورجھمب جوڑیاں کے مقام پر تعینات تھے ۔پاکستان نے توی کا دریا پار کیا اورجھمب پر قبضہ کیا تو علاقہ آج بھی پاکستان کا حصہ ہے ،اگر مولانا دیکھنا چاہتے ہیں تو میں ان کو وہاں لے جا دکھا سکتا ہوں۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -