بریکنگ نیوز : 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں 3 اور شہر شامل کرنے کا فیصلہ۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

لاہور (سٹار ایشیا اسپیشل) نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں پنجاب کے مزید تین شہروں کو شامل کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے جگہ کا تعین بھی کر لیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 13 شہر منصوبے میں پہلے ہی شامل کیے جاچکے ہیں اور فیصل آباد میں منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے ۔ اب تین نئے شہروں میں منصوبے کے لئے سرکاری جگہوں کاتعین کرلیا گیا جن میں ننکانہ صاحب ،تحصیل سمندری اورتحصیل جڑانوالہ شامل ہیں ۔ فیصل آباد کی دوتحصیلوں سمندری اور جڑانوالہ کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، فیصلہ سمندری اورجڑانوالہ کادبائوفیصل آباد منتقل ہونے سے بچنے کے لئے کیاگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے شہروں کادورہ کر کے جگہ کا تعین بھی کر لیا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ دنوں شروع کیے گئے میگا منصوبے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ‘ میں مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے منصوبے کے تحت 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل تھے تاہم اب حکومت نے پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آیندہ برس سے بے گھر افراد سے ان 10 شہروں میں رجسٹریشن کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مزید شامل کیے گئے 10 شہروں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور ، لیہ ، ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منصوبے کی ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں یہ منصوبہ شروع کردیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -