ایک کنویں بنے گا اور پاکستان کی کرپٹ سیاسی قیادت کو اس میں ڈالا جائے گا ۔۔۔۔ تحریک انصاف کی صفوں سے آنے والی خبر نے ملکی سیاست میں زلزلہ پیدا کر دیا

جدہ (سٹار ایشیا نیوز اسپیشل) وفاقی وزیر برائے پانی فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قوانین میں سقم کی وجہ سے کرپٹ لوگ نیب اور عدالتوں رہا ہوکر باہر آرہے ہیں۔ تحریک انصاف کی تمام تر جدوجہد پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، وہ یہاں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ مڈل ایسٹ کے آرگنائزر اور عمران خان کے قریبی ساتھی ذوالقرنین علی خان کی جانب سے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ سیاست دان چالا کی سے ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرتے رہے ہیں مگر تحریک انصاف ایسے تمام افراد کا محاسبہ کرے گی اور احتساب کے کٹہرے میں لائے گی۔ وفاقی وزیر نے تھر میں پانی اور خشک سالی کے مسئلے پر کہا کی میں خود ایک کنواں بنوا کر پی پی کی کرپٹ قیادت کو اس میں ڈالونگا، یہ پچھلے تیس سال کیا کرتے رہے۔ سندھ طاس معاہدے پر انہوں نے کہا یہ سنگین مسئلہ ہے اور مذاکرات کی میز پر حل نہین ہوگا، آئی ایم ایف سے قرض کے معاملے پر کہا پاکستان کے عوام سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیری بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نوجوانوں پر ظلم و ستم اور ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف بین الاقوا می انسانی قوانین بلکہ انسانیت کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیار، پیلٹ گنز اور ہر قسم کا تشدد کیا جا رہا ہے اور انکاکولڈ بلڈ قتل عام کیا جا رہا ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف وزری ہے۔ مسلم امہ اور پوری دنیا کی بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف خاموشی افسوسناک عمل ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس معاملے کو حل کیا جائے ۔ پاکستان کی حکومت اور پوری قوم نہ صرف اپنے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ ہم اس مسلئے کو پوری دنیا میں ہر فورم پر اٹھائیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرا بے نقاب کر یں گے۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -