پاک بھارت میچ پر کروڑوں کا سٹہ، نیٹ ورک فعال ہوگیا

ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے میچ کے موقع پر سٹے باز بھی فعال ہو گئے،کراچی شہر کے مختلف علاقوں میٹھادر، کھارادر، بہادر آباد، حسین آباد، سولجر بازار، گارڈن اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں قائم نیٹ ورک فعال ہو گیا۔ہم نیوز کے مطابق یہ نیٹ ورک نہ صرف قومی بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی باہمی رابطے کے لئے موبائل فون، واٹس ایپ اور دیگر مواصلاتی آلات استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کے علاوہ بھی ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں