اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 13 مغوی صیہونی فوجی ہلاک

اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائےگئے13 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائےگئے کم از کم 13 یرغمالی اسرائیل کی بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ القسام بریگیڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 یرغمالی اسرائیلی مارےگئے۔خیال رہےکہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہید ہونیوالوں میں 600 بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں