آسٹریلیا سے ٹوئنٹی سریز میں شاہینوں کی شاندار کامیابی نے کیوی کوچ کو ڈرا دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہو گا

لاہور (سٹارایشیانیوزاسپیشل) آسٹریلیا کے خلا ف قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سریز میں کارکردگی دیکھ کر کیوی بیٹنگ کوچ گھبر اگئے ، نیوزی لینڈکی پاکستان کے ساتھ سریز کو بڑا چیلنج قرار دے دیا ۔

نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ میک ملن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم ہے جس کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ، بولر ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور اسپن بھی ،جبکہ یو اے ای کنڈیشنز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتی ہیں اس لیے یہ سیریز ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز دیکھے ہیں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن نیوزی لینڈ ٹیم میں بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تجربہ کار کرکٹرز شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے 2014 میں بھی اچھا کھیلا تھا اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ تینوں فارمیٹ میں ہوگا، پہلے مرحلے میں ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہوگا جس کے میچز 31 اکتوبر ، 2 نومبر اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ہو گی نیوزی لینڈ سیریز جس کے لیے کیویز کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ ابوظبی میں موجود ہے اور مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -