نہ 1، نہ 2 اور نہ ہی 5 ارب۔۔۔ محکمہ ریلوے سے پاکستان کو کتنے ارب کا فائدہ پہنچنے والا ہے؟

لاہور(سٹار ایشیا نیوز اسپیشل) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کو ریلوے کی زمین خالی کردے، دھابیجی ٹرین سرکلرریل کی آدھی ضرورت پوری کرے گا،ایک سال میں حکومت کو10ارب کا منافع دوں گا،ریلوے میں نوجوانوں کو بھرتی کریں گے۔ انہوں نے آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی۔معیشت کیلئے ریلوے کی ترقی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دھابیجی ٹرین سرکلرریل کی آدھی ضرورت پوری کرے گا۔کراچی کے اندر لوکل ٹرین بھی چلائی جارہی ہے۔ صدر مملکت 31 اکتوبر کوکراچی میں دھابیجی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔کراچی حیدرآباد ٹرین کا افتتاح دورہ چین کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب بہت اچھا رہا ہے۔وزیراعظم اب چین کے دورے پر جارہے ہیں۔چین سے حکومت کو اچھی توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دراصل ریلوے کیلئے ہے۔ لیکن سی پیک کو لوگوں نے چرا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 60دن پورے ہوگئے ہیں۔ایک سال میں حکومت کو10ارب کا منافع دوں گا۔گزشتہ سال کی نسبت ہم نے زیادہ کمائی کی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں اربوں روپے ریلوے اسٹیشن کی بحالی پر لگا دیے گئے۔اسی طرح ماضی میں مہنگے ریلوے انجن بھی خریدے گئے۔صرف احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر کروڑوں روپے لگا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز پر وائی فائی لگا دیے گئے ہیں۔ریلوے کے گوداموں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ریلوے کے ٹریکنگ سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ریلوے میں نوجوانوں کو بھرتی کریں گے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ لاہور میں ریلوے کی بات کرتا ہوں جبکہ اسلام آباد میں سیاست کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں پرقابض لوگ فوری قبضے چھوڑ دیں۔کراچی میں اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ ریلوے کی زمین خالی کردے۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -