2 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی، شرح نمو میں بہتری آنے لگی

ستمبر میں تجارتی خسارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی اور 2 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی۔پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہونے لگا، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی۔ “جیو نیوز ” کے مطابق مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی اور 2023 کے لیے یہ شرح 0.3 تھی۔اگست 2023 تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11 فیصد اور پیٹرول سیل میں 8 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد سے 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جب کہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔ستمبر میں تجارتی خسارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی ہے اور 2 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں