تبدیلی کی لہر ۔۔۔ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی وہ کام کر دکھایا جو آج تک دوسری حکومتیں نہ کر سکیں

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز اسپیشل) معروف صحافی رانا مبشر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد مثبت اور منفی دونوں باتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ اس سے پہلے جو بھی حکومت آتی تھی تو اسلام آباد میں دکانیں کھل جاتی تھیں، اور کہا جاتا تھا کہ جو بھی کام کروانا ہے تو اس کے پیسے دے دیں اور کام ہو جائے گا۔ اگر کوئی پوسٹنگ کروانی ہوتی تو اس کے بھی ریٹ لگائے جاتے اور کاہ جاتا تھا کہ فلاں پوسٹنگ کروانی ہے تو اس کے بھی اتنے پیسے ہوں گے۔ لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب سے وفاق میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی حکومت آئی ہے تو اسلام آباد میں کوئی دکانیں نہیں کھلیں۔ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ یہاں کوئی دکانیں نہیں کھل رہیں۔ سفارش پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔ خیال رہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد کئی خرچے بھی کم کر دئیے اور کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا۔ 24 اگست کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں صدر ، وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔ اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹیم بھی اس سادگی مہم میں انکے ساتھ ہے اور اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن سے قبل بھی پروٹوکول کے خلاف نعرے لگاتی تھی۔ عمران خان کے وزراء نے بھی اب پروٹوکول لینا چھوڑ دیا ہے ۔عمران خان کے کئی وزراء پروٹوکول کے بغیر سفر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سفارشی کلچر ختم کرنے میں بھی پی ٹی آئی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -