بی آر ٹی سروس پشاور معطل ہونے کا خدشہ

بی آر ٹی سروس پشاور معطل ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، سروس چلانے والی نجی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس معطل کرنے کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی نے ٹرانس پشاور کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ بی آر ٹی کے 56 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں ،جو فوری طور پر ادا کئے جائیں ،عدم ادائیگی پر 19 اکتوبر سے سروس معطل کردی جائے گی ۔دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور نے نجی کمپنی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی،ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے بی آر ٹی کے ذمے بقایاجات ہیں جن کی ادائیگی کےلیے محکمہ خزانہ سے بات چیت جاری ہے،امید ہے محکمہ خزانہ سے فنڈ جلد جاری کردیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں