دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں دو پاکستانی یونیورسٹیز بھی شامل ۔۔۔ دل خوش کر دینے والی تفصیلات اس لنک میں

اسلا م آ با د (سٹار ایشیا نیوز اسپیشل )کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2019 نے بہترین 100 یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی دو یونیورسٹیاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے بھی فہرست میں جگہ بنا لی۔ دونوں جامعات نے رواں سال اپنی رینکنگ میں بہتری کی ہے ۔

نسٹ کو درجہ بندی میں 87 نمبر پر رکھا گیا جو گزشتہ سال 112 ویں نمبر پر تھی۔ لمز کو 95 نمبر دیا گیا جس کا گزشہ سال 103 نمبر تھا۔ فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی 109 نمبر پر رہی جو گزشتہ سال 133 نمبر پر تھی۔ کراچی یونیورسٹی 260 سے 251 نمبر پر آ گئی ہے ۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -