فہد مصطفیٰ نے سارے اداکاروں کو نفسیاتی مسائل میں مبتلا قرار دیدیا

معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے تمام اداکاروں کو نفسیاتی مسائل میں مبتلا قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تو ان سے ریلیشن ایڈوائس سے متعلق سوال کیا گیا۔ فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسا کوئی نہیں جس سے آپ مشورہ لے سکیں کیونکہ سارے اداکار ہی نفسیاتی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام ہماری باتیں حتی کہ آواز پر بھی آراء کا اظہار کرتے ہیں جس کی وجہ ہمارے کام کی نوعیت ہے، اگر کسی سے صحیح مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں ہی کسی سے لے لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں