انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستاہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریب دو ہفتوں سے زائد عرصہ کے دوران مسلسل گر رہا ہے ،آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 75 پیسے پرٹریڈ کر رہاہے جبکہ اب تک انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 28 روپے 35 پیسے گر چکا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے بعد بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس 48 ہزار 474 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 28 پوائنٹس کی بہتری ہوئی اور انڈیکس 48 ہزار 503 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں