غزہ میں جاری لڑائی کے دوران اب تک 900 اسرائیلی ہلاک، 850 فلسطینی شہید

حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری لڑائی کے دوران اب تک 900 یہودی فوجی ہلاک جبکہ 850 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب حماس کے اچانک حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج اب تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ مختلف جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی جن میں 100 سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار سمیت غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بزدلانہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا ۔ فلسطینی وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ شہدا کی تعداد 850 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد بچے اور شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں