امام الحق ون ڈے میں تیزترین 3ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق ون ڈے میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے۔پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں اپنے 3000 ون ڈے رنز مکمل کیے۔انہوں نے یہ سنگ میل 67 ویں اننگ میں حاصل کیا جو کپتان بابر اعظم سے ایک اننگ بہتر ہے جنہوں نے 3000 رنز 68 اننگز میں بنائے تھے۔پاکستانی اوپنر فخر زمان اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھی 3000 رنز 67 اننگز میں بنا رکھے ہیں۔جنوبی افریقا کے مایہ ناز سابق بیٹسمین ہاشم آملہ 57 اننگز میں 3 ہزار رنز بناکر تیز ترین3 ہزار او ڈی آئی رنز بنانے والوں میں سر فہرست ہیں۔تیز ترین 3000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کے3 بلے باز ہیں جس میں بابر اعظم واحد نان اوپنر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں