آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ۔۔۔ محمد عباس نے شاندار اعزاز حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

دبئی (سٹار ایشیا نیوز اسپیشل) آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں لینے والے محمد عباس ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس نے رینکنگ میں 11 درجے بہتری پائی ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی،محمدعباس ٹیسٹ رینکنگ میں 11 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرآگئے ۔محمد عباس 829 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولنگ میں ورنن فلینڈراوررویندراجدیجہ ،محمدعامراوروہاب ریاض کی تنزلی ہوئی،وہاب ریاض 32 اورمحمد عامرکا 34 واں نمبرہے،بلال آصف 17 درجے ترقی کے بعد 52 ویں نمبر پر آگئے ۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹنگ میں اظہرعلی 15 ویں نمبرپربرقرارہیں،اسدشفیق کا 24 اور سرفراز احمد 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے، فخر زمان بھی رینکنگ میں بہتری کے بعد68 ویں نمبر پہنچ گئے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حمد عباس 12 سال بعد ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں اڑانے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے، انہوں نے کیرئیر میں پہلی بار یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے، محمد عباس نے کاری وار کر کے ابو ظہبی ٹیسٹ میں کینگروز کو نڈھال کر دیا۔ گیند باز نے یو اے ای کے صحرائی میدان پر وکٹوں کی جھڑی لگا دی۔ چوتھے روز پہلے سیشن میں ہی چار شکار کئے، محمد عباس نے پہلی اننگز میں بھی پانچ آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔ فاسٹ باؤلر نے کیرئیر میں پہلی بار دس وکٹیں لیں۔ مین آف دی سیریز محمد عباس نے دو میچوں کی سیریز میں سترہ حریف بلے باز وں کو میدان بدر کیا۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -