کوئٹہ میں خاتون نے 4 بچوں سمیت خودکشی کرلی

بلوچستان کے دارالحکومت میں ماں نے گھریلو ناچاقی پر 4 بچوں سمیت خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی لیا، ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ افسوسناک واقعہ کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے گھر میں گھریلو کشیدگی کے سبب پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیں۔ ذرائع کے مطابق زہر پینے کے بعد ماں اور تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں تاہم ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے جس کا علاج جاری ہے، جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں