ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر۔۔۔ حقیقت کیا نکلی؟ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

لاہور( سٹٓارایشیا نیوزاسپیشل) کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے؟ شعیب ملک نے مداحوں کو سر پرائز دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں اور انکے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی جس میں یہ کہا جا رہا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جس کے بعد شعیب ملک بھی میدان میں آگئے اور مداحوں کو حقائق سے آگاہ کر دیا ۔ اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شعیب ملک نے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ” جب ہمارے گھر بچہ یا بچی ہوگی تو ہم مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کریں گے ، ہم میاں بیوی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ( اور افواہوں پر کان نہ دھریں ) ۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں ، پچھلے کچھ عرصے سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے آخری ایام چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ثانیہ مرزا کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغا م میں کہا تھا کہ
” ان لوگوں کیلئے نصیحت (خصوصی طور پر جو کہ مرد ہونے لگے ہیں ) جو سوچتے ہیں حاملہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ آپ نو مہینے کیلئے لمبی نیند میں یعنی غائب ہو جائیں ،گھر بیٹھو ، اس حالت میں اور شرمندگی محسوس کرو ، ، تو جب خاتون ماں بننے والی ہوتی ہے تو یہ کوئی بیماری نہیں ہے یا پھر وہ اچھوت یا مردہ نہیں ہوجاتی ، وہ عام انسان ہی رہتی ہیں اور انہیں بھی عام زندگی گزارنے کی اجازت ہے ، مہربانی فرما کر ذرا اپنی عقل استعمال کرو اور سوچو تم بھی اپنی ماں کے پیٹ سے ہی آئے ہو”۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -