مسلح افراد نے 5 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ دکھایا اور گردوں کی غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث سرجن کو بھگا لے گئے

پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی ٹراسپلانٹ کا بڑے سکینڈل کا سرجن ملزم مسلح افراد نے پولیس کی حراست سے فرار کروا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس ملزم سرجن فواد ممتاز کو مبینہ طور پر جائے وقوعہ کی نشاندہی پر لے رہی تھی کہ راستے میں 4 مسلح افراد نے پولیس کے 5 اہلکاروں کو بندوقوں کے نشانے پر لے کر بے بس کر دیا۔ ملزمان نے ملزم فواد ممتاز کی ہتھکڑیاں کھولیں اور پولیس اہلکاروں کی نظروں کے سامنے ملزم کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ سرجن فواد ممتاز، سعودی باشندوں سمیت متعدد افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے اور اس کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزم فواد ممتاز کو لاہور پولیس اٹک جیل سے چند روز قبل لاہور لائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں