کمرہ عدالت میں ایسا کیا ہو گیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استعفیٰ دینے کی دھمکی د یدی

لاہور(سٹٓارایشیا نیوزاسپیشل)وکلا کے سب انسپکٹر پر مبینہ تشدد کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران وکلا نعرے بازی پر چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا عہدہ چھوڑ دوں گا، ناانصافی نہیں کروں گا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وکلا کے سب انسپکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو شرم آنی چاہیئے اپنے والد کیخلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ صدر لاہور بار نے کہا ہمارے ساتھ پولیس نے بہت ظلم کیا، سیکرٹری سہیل مرشد نے کہا سب انسپکٹر پر تشدد وکلا نے نہیں

کیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ وکلا کیخلاف ایف آئی آر معطل کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی آر معطل نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -