لاہور میں پالتو پرندوں کو مناسب خوراک نہ دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پالتو پرندوں کو مناسب خوراک نہ دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جانوروں پر تشدد اور بے رحمی کےخاتمے کے لیےبنائے گئے اینیمل ریسکیو سینٹر کے عملے نے ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ایک شہری کے گھر سے بڑی تعداد میں پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کیے ہیں جنہیں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا تھا۔شکیل نامی رہائشی نے گھر کی چھت پر پرندے اور جانور رکھے ہوئے تھے، شکایت پر شہری کے پرندوں اور جانوروں کو چیک کیا گیا جو انتہائی لاغر حالت میں پائے گئے۔ شہری کے گھر کی چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی ملی ہیں۔انچارج پولیس اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین نے بتایا کہ مالک نے پرندوں اور جانوروں کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات بھی نہیں کیے تھے، شہری کی چھت سے ملنے والے پرندوں، جانوروں کو سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے جانوروں سے بے رحمی کے قانون کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔ سینٹر نے انسدادِ تشدد جانور ایکٹ 1890 کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں