اکشے کمار نے اپنی بیٹی کیلئے جذباتی پیغام جاری کردیا

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بیٹی کی سالگرہ پر محبت سے بھرا نوٹ جاری کردیا۔بالی ووڈکی نامور جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے بیٹی نتارا کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر خوبصورت ویڈیو کلپ کے ساتھ محبت بھرے الفاظ جاری کردیے۔ بیٹی کی سالگرہ کے خاص دن کی مناسبت سے پوسٹ کے کیپشن میں اکشے نے بیٹی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں اتنی جلدی کیوں بڑی ہوجاتی ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/CxnUbgFpvfc/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بچہ جو اپنا پہلا قدم اٹھانے کیلئے میری انگلی پکڑتا تھا وہ اب خود ایک مضبوط شخص بن گیا۔اکشے کا بیٹی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے مزید کہناتھا کہ میں اور تمہاری والدہ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں، سالگرہ مبارک ہو میری شہزادی۔

https://www.instagram.com/reel/Cxm0mIyop7e/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

اپنا تبصرہ بھیجیں