پانی کومحفوظ کرنے کا معاملہ : لاہور ہائیکورٹ کا کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم

لاہور(سٹٓارایشیا نیوزاسپیشل) پانی کومحفوظ کرنے کیلئے درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پانی کومحفوظ کرنے کیلئے درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر پی ایچ اے،ایری گیشن،واساودیگرمحکموں نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نہرسے ہزاروں کیوسک پانی روزانہ کی بنیادپرمحفوظ ہورہاہے جبکہ گزشتہ حکومتوں نے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔ عدالت نے کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -