افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی

افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آئی ہے، صوبہ قندھار کے مقامی حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغان مہاجرین کے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ صوبے کے محکمہ امور و آباد کاری مہاجرین کے ڈائریکٹر مولوی نقیب اللہ مومن آغا نے بی این اے کو بتایا کہ 1050 خاندانوں سمیت پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید 240 افغان قیدی گذشتہ ایک ماہ میں اسپین بولدک کے راستے وطن واپس آگئے ہیں۔ ان خاندانوں کو آئی او ایم اور این آر سی کے امدادی اداروں میں پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں