جب بھی کشمیری میچ میں پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں بھارت مظالم شروع کردیتا ہے،مشعال ملک

جب بھی کشمیری میچ میں پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں بھارت مظالم شروع کردیتا ہے،مشعال ملک

نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جب بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں بھارت مظالم شروع کر دیتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، ہم ہرصورت میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے، پراپیگنڈا بھارت کی پرانی عادت ہے، بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے پاکستان کیخلاف چلتے آرہے ہیں، جب بھی کشمیر کی بات ہو یہ پراپیگنڈے کرنا شروع کر دیتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کسی بھی شعبے میں شامل نہیں کیاجاتا، نہ پاسپورٹ جاری کئے جاتے ہیں، جب بھی انڈیا پاکستان کا میچ ہوتا ہے اس موقع پر جب بھی مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں ان پر ظلم شروع کر دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں