محکمہ تعلیم نے اساتذہ پر پابندی لگا دی، سخت ترین احکامات جاری کرتے ہوئے کس چیز کا استعمال ممنوع قرار دے دیا؟ جانیے

ملتان (سٹار ایشیا نیوز اسپیشل) محکمہ تعلیم کی جانب سے تازہ ترین نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب ضلع ملتان کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کےموبائل فون کے استعمال پرپابندی ہو گی ، سی ای او ملتان کا کہنا تھا کہ دوران کلاس موبائل استعمال کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی،
ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فون کااستعمال بچوں کی تعلیم پراثراندازہوتاہے، سی سی او نے واضح حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق اساتذہ اسکول ٹائم میں موبائل فون ہیڈ ماسٹرکےپاس جمع کرائیں گے اور چھٹی کے وقت وہ موبائل فون واپس لے سکیں گے ۔

- Advertisement -

You might also like

- Advertisement -